ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیخوپورہ :نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےدفتر میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Firing

شیخو پورہ: کوٹ عبدالمالک کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4افرادجاں بحق،2 شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھاکہ پولیس کے مطابق ضلع کی تحصیل فیروز والا میں کوٹ عبدالمالک کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس میں نامعلوم افراد نے گھس کر اندھا دہند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تاہم دوران اسپتال منتقل کرنے کے دوران ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سرفراز، مہر علی، لطیف اور سعید کے نام سے ہوئی ہے۔جبکہ فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں