English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسحاق ڈار کی زیرصدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیرصدارت توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے بارے میں اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمودپاشا، چئیرمین پی آرایم سی اشفاق تولہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم اور دیگر حکومتی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی بالخصوص گیس کے شعبہ میں پائیداریت لانے کیلئے طریقہ ہائے کار کے تعین کا جائزہ لیا گیا اوراس حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

شرکا  نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ملک میں اقتصادی نمو کیلئے توانائی کے شعبہ میں جامع اور دور رس اقدامات ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے