اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا فنڈ شروع کر رہے ہیں، بجٹ 24-2023 میں فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے ہیلتھ انشورنس فنڈ مختص کیا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے بھی ہیلتھ انشورنس شروع کر رہے ہیں، محرم الحرام کے بعد فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد فنکاروں کے لیے کارڈز کا اجرا کریں گے، صحافیوں، فنکاروں، آرٹسٹوں کے رجسٹریشن فارم اپ لوڈ ہو چکے ہیں۔

