English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانی:بجلی اور گیس کا شدید بحران ہے،کارکنان عوامی مسائل کے حل کیلیےجدوجہد کریں، حافظ نعیم

sanctity

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو پہنچانے، رائے عامہ کو ساتھ ملانے اور آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، کراچی میں جماعت اسلامی کے لیے سیاسی فضا انتہائی سازگار ہے۔

جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت اختر کالونی جامع مسجد بیت المکرم میں دوروزہ تربیت گاہ برائے ذمہ داران و کارکنان  سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ  جماعت اسلامی نے ہمیشہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمانی کی ہے، یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کو عوام کی حمایت حاصل ہے، کارکنان جماعت اسلامی اپنے اپنے علاقوں اور حلقوں میں بلاک کوڈ کی صورت میں عوام سے رابطے کریں،شہر میں بالعموم پانی،بجلی اور گیس کا شدید بحران ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ  اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے لیے عوام کی آواز بنیں اورمل کر جدوجہد کریں اورافرادی قوت میں اضافہ کریں،ہمیں امید ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح قومی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ رائے عامہ کی ہمواری، سیاسی امور کے لیے اجتماعی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، رائے عامہ کی ہمواری کے لیے انتخابات ہی درست آپشن ہے۔ اور اسی انتخابات کے لیے تحریک چلانا، گلی گلی،گھر گھر جاکر جماعت اسلامی کی دعوت اور پیغام کو پہچاناہے،بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی اور کامیابی بھی حاصل ہوئی۔لیکن اب ہمیں بلدیاتی انتخابات تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ   اجتماعی طور پر ہر ممکن کوششیں کرنا ہماری ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ ملا کر ایک قوت میں ڈھالنے کی بات کرتی ہے، ہم اقامت دین، شہادت حق، کلمہ لاالہ الااللہ کے تصور کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کارکنان جماعت اسلامی میں انقلاب، جدوجہد اور ایثار و قربانی کے لیے شامل ہوئے ہیں اس میں ذاتی مفاد وابستہ نہیں ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے