ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ریگولیشن اینڈمینجمنٹ بل2023 سینیٹ سے منظور

اسلام آباد:توشہ خانہ ریگولیشن اینڈمینجمنٹ بل2023 سینیٹ سے منظور ہوگیا۔

بل وزیرمملکت شہادت اعوان نے ایوان میں پیش کیا تھا۔ بل کے متن کے مطابق صدر، وزیراعظم، وفاقی وزرا، مسلح افواج اور ججز کو بھی تحائف جمع کرانے ہوں گے، تحائف جمع نہ کرانے والے سرکاری عہدیدار یا نجی شخص کو سزا ہوگی۔

متن کے مطابق بل کا اطلاق سرکاری عہدیداران، سرکاری وفد میں شامل نجی افراد پر بھی ہوگا، گریڈ ایک سے گریڈ4کے نقد تحفہ لینے والے ملازمین قانون سے مستثنی ہوں گے۔

بل کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر تحفے کی مالیت کے 5گنا کے برابر جرمانہ ادا کرنا ہوگا، سرکاری عہدیدار یا نجی شخص کو تحفہ مقررہ وقت میں طریقہ کارکےتحت جمع کرانا ہوگا۔

وفاقی حکومت قانون کی منظوری کے بعد توشہ خانہ سے متعلق قواعد بناسکے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں