ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان دہشتگردی کیخلاف افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار ہے:وزارت خارجہ

Line of Control

اسلام آباد:وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردی کے خطرے سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر دی۔ 

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کے خلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔ 

ترجمان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے۔ 

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں