English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا، وزیرخزانہ

challenged

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو ملک ڈیفالٹ نہ کرتا، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں اراکین کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے ساتویں جائزے کی شرائط سے انحراف کیا،مخلوط حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کو اکھٹا کیا۔آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ کی وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے اگر آئی ایم ایف پروگرام نہ بھی ہوتا تو پاکستان ڈیفالٹ نہ کرتا، کیوں کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بغیر پلان بی موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں نہ ہوتے تو نیا ٹیکس نہ لگاتے،مگر اب مجبوری ہے۔ و زارت خزانہ کی ویب سائٹ پر آئی ایم ایف معاہدہ موجود ہے، جس کے  ٹیبل ٹو میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کسی قسم کی ٹیکس ایمنسٹی نہیں دے گا۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ بجٹ جب 9 جون کو پیش کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے جب آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے دوران معاہدے کے لیے نئے ٹیکس لگائے۔ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے نکات سے انحراف کیا، جس کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف سمیت کسی ادارے سے قرض نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر کے آخر میں جب میں آیا تو آئی ایم ایف کو نومبر میں بلایا۔ آئی ایم ایف کے آنے میں تاخیر ہوئی اور 31 جنوری کو آئے۔ اسٹاف لیول معاہدہ بھی بروقت نہ ہوسکا، جس کی وجہ سے مسائل رہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ 6 ارب ڈالرز تک کا پروگرام مکمل کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کامیابی سے معاہدے پر راضی کیا۔ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کو مکمل کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھی ہیں۔ آ ئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ پورا نہ ہونے کے باعث ختم ہوا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ پروگرام معطل ہونے کے باعث ڈالر ان فلو رکا تھا۔ آئی ایم ایف پروگرام تعطل کا شکار ہونے کے باعث 10 ماہ تک ڈالر نہیں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے