کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ جماعت اسلامی بلوچستان کو خوشحال ،پرامن اورترقی یافتہ صوبہ بناناچاہتی ہے جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بلوچستان کے ہر علاقے کے عوام کیلئے انصاف ،امن ،تعلیم ،صحت اورروزگارفراہم کریں گے بلوچستان میں امن وامان سیکورٹی فورسزوحکمرانوں کی ناکامی ہے۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ امن کے قیام اور بدعنوانی کے خاتمے سے ترقی وخوشحالی کے دورازے کھل جائیں گے بدقسمتی سے بلوچستان میں سیکورٹی فورسزبھی کرپشن وکمیشن ،کاروباروبھتہ خوری میں مصروف ہیں۔ملک وملت کی ترقی میں بدعنوان عناصر رکاوٹ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے لو گوں کی عزت، وقار اور قبائلی و انسانی اقدار کے تقدس کا احترام یقینی بنایا جائے گا۔ قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گاتاکہ کوئی فرد یا ادارہ کسی پر ظلم اورناانصافی کا ارتکاب نہ کرسکے۔قبائلی رنجشوں اور تنازعات کو ہر سطح پر حکومتی سرپرستی میں مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دے ختم کیاجائے گا۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام شاہراہوں اور سٹرکوں سے سرکاری اور نجی چیک پوسٹوں اور بیریئرز کو ختم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی شہری کی عزت نفس مجرو ح نہ ہو اور اسکا روزگار کا راستہ بند نہ ہو۔

