English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سیکورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ کے بجائے اٹک جیل منتقل

transferred

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکورٹی خدشات کے باعث انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے پلان میں ردوبدل کیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ اٹک جیل کے ہائی سیکورٹی زون میں منتقل کردیا ہے۔ جیل مینوئل کے مطابق اٹک جیل انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کا میڈیکل کرکے لاک اپ میں منتقل کیا ہے، جہاں سابق وزیراعظم کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی کے لیے سینٹرل جیل اڈیالہ میں تمام انتظامات مکمل تھے۔ پولیس کی بھاری نفری کو جیل کے باہر تعینات کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر ممکنہ ردعمل کے پیش نظر اینٹی رائٹس دستے بھی تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی میں سیکورٹی خدشات موجود تھے۔ اسلام آباد موٹروے 26 نمبر چونگی سے خصوصی قافلے کو براستہ حسن ابدال اٹک جیل کی طرف روانہ کیا گیا۔ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ضروری سامان ان کو مہیا کردیا گیا ہے۔ کھانا جیل مینوئل کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے