ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، پاکستان

issue

اسلام آباد: پاکستان نےمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی چوتھی برسی کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر آج یوم استحصال کشمیر  منایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر اپنے خصوصی پیغامات میں صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور جموں و کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں