English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بجلی کے صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

electricity

 بجلی کے صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست سہہ ماہی ایڈ جسمنٹ کی مد میں دی گئی۔

بجلی کے صارفین پر 144 ارب 68 کروڑ کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دیئر کردی۔ کیپسٹی چارجز کی مد میں 122 ارب روپے وصول کرنے کی درخواست دی۔

  بجلی سسٹم کے نام پر 7 ارب وصول کرنے کی درخواست دی۔ لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں 7 ارب 35 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست دی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں سال اپریل سے جون کے  بلوں میں وصولی کے لئے کی گئی۔ نیپرا درخواست پر 23  اگست کو سماعت کرے گی

منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے50 پیسے سے 6 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وصولی 3 یا 6 ماہ میں ہو سکتی ہے

      ماہ میں وصولی کی منظوری کی صورت میں 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے اور6  ماہ میں وصولی کی3 منظوری  کی صورت میں 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے