ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی۔

بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ لوک سبھا میں حکومتی اتحاد کی 331 اور اپوزیشن اتحاد کی 144 نشستیں ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر بحث کے موقع پر مودی کا خطاب شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کرکے ایوان سے چلے گئے۔

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے معاملے پر مودی نے لوک سبھا میں 2 گھنٹے 13 منٹ طویل تقریر کی۔ بعد ازاں اپوزیشن کے واک آؤٹ کرنے کے بعد اسپیکر نے تحریک عدم اعتماد پر زبانی ووٹنگ کی جس کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں