English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کو لندن میں ہراسگی کا سامنا

 لندن: مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ پرلندن میں بیٹے کے ساتھ جاتے ہوئے مبینہ طور پر پی ٹی آئی سپورٹرز نے بوتلیں پھینکیں۔

 حناپرویز بٹ کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی جانب سے 30 سے 40 منٹ تک میرا پیچھا کرکے ہراساں کیا گیا، ہراساں کرنے والوں نے نو عمر بیٹے کے تقدس کا خیال بھی نہیں رکھا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟ اللہ کا شکر ہے میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے