English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارجنٹائن میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں بڑی سیاسی جماعتوں کو شکست

بیونس ایئرس:ارجنٹائن کے انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان جیویر میلی نے پرائمری انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرلی ہے۔انتخابات میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کو شکست ہوئی ہے۔کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار جیویر میلی بزنس مین اور معاشی ماہر ہیں جو اپنے انتخابی جلسوں میں پرجوش گیت گاتے ہیں۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق جیویر ملی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قائم سیاسی طبقے کے اراکین ان پر بدنما داغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور کئی دہائیوں کی ناکامی کے بعد ارجنٹائن کے پاس تبدیلی کا موقع ہے۔ 

یاد رہے کہ ارجنٹائن اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ووٹرز نے پرائمری انتخابات میں مرکزی سیاسی جماعتوں سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں اکتوبر میں انتخابات ہوں گے جبکہ پرائمری انتخابات صدرارتی امیدواروں کے حتمی نام لانے کیلیے کئے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے