English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدرکیخلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلایا جائے گا،نائیجرفوج

نیامی:نائیجرکی فوج نے کہا کہ وہ معزول صدر محمد بازوم کے خلاف غداری کے عائد الزام کے پیش نظرمقدمہ چلائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق نائیجر کی فوج کے ترجمان نے صدر کے خلاف سنگین غداری اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے الزامات عائد کیا ہے۔

 معزول صدر کو اہل خانہ سمیت 26 جولائی کو بغاوت کے بعد نیامی شہر میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر رکھا گیا، جبکہ ان کی حراست میں حالات پر بین الاقوامی تشویش بڑھ رہی ہے۔

 مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری نے صدر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے نائیجر پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور سویلین حکمرانی بحال نہ ہونے کی صورت میں فوجی مداخلت کی دھمکی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے