English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

 کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی جاں بحق

نواب شاہ میں مسافر بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے کھڈر تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آ گیا، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے