ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر علامہ دلاور سیدی دوران حراست انتقال کر گئے

ڈھاکہ: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے نائب امیر مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کر گئے۔

مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، انہیں ڈھاکہ کے پی جی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے۔ حراست میں ہونے والی المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

واضع رہے کہ مولانا دلاور حسین کو جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کو بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے نام نہاد ٹریبونل نے  2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔ وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر، متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے جبکہ ان کے اجتماعات میں خوب شرکت کی جاتی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں