English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شریف خاندان نے بینظیر کو سب سے پہلے اخلاق باختہ تشہیری مہم کا نشانہ بنایا، پی ٹی آئی

preparations

لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کور کمیٹی نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے ساتھ بیرون ملک پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ بدزبانی اور اخلاقی معیار سے گِری گفتگو تحریک انصاف کا شیوہ ہے نہ قبول کرتے ہیں۔کمیٹی کا کہنا تھا کہ مخالفین اور خواتین کارکنان کی کردار کشی اور غیر اخلاقی حملوں کا موجد شریف خاندان ہے، شریف خاندان نے بینظیر بھٹو کو سب سے پہلے اخلاق باختہ تشہیری مہم کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ ن لیگ کے سینئر ترین رہنما پی ٹی آئی خواتین پارلیمنٹیرینز کیلئے اخلاق باختہ گفتگو کرتے رہے، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یومِ آزادی پر تحویل میں لیے گئے کارکنان اور جیلوں میں قید کارکنان رہا کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے