ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جڑانوالہ: پولیس نے دو مسیحی نوجوانوں کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

  جڑانوالہ میں پولیس نے دو مسیحی نوجوانوں کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ واقعے پر کشیدہ صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد نے جڑانوالہ میں رینجرز طلب کر لی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سکیورٹی کو خط میں لکھا ہے کہ پولیس کی کوششوں کے باوجود امن و امان کی نازک اور مخدوش ہے۔ ایف آئی آر میں توہین مذہب کے الزام میں راجہ عامر سلیم اور راکی مسیح کو نامزد کیا گیا ہے۔

جڑانوالہ میں پولیس کے مطابق مبینہ توہین مذہب کے بعد مظاہرین نے مسیحی بستی کا گھیرا کر رکھا ہے، توڑ پھوڑ اور چرچ جلانے کے واقعات کے بعد پولیس کی نفری پہنچ گئی ہے اور افسران موقع پر موجود ہیں۔

پولیس ترجمان فیصل آباد محمد نوید کے مطابق ایک مسیحی نوجوانوں پر اہل علاقہ نے توہین مذہب کا الزام لگایا ہے جس کے بعد مساجد سے اعلانات کرائے گئے اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں