ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مستحق افراد کو مفت پٹرول و بجلی دے کر دکھوں کا مداوا کریں گے، فردوس عاشق

لاہور:استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر مستحق افراد کو مفت پٹرول اور بجلی فراہم کر کے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔

فروس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آئی پی پی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت نے عام انتخابات میں کسی جماعت سے الحاق کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پی نے ہر صوبائی اور قومی حلقے میں امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ہر حلقے میں جا کر عوامی رابطوں کے ذریعے نمائندوں کو مستحکم بنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں