ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کا صاف و شفاف انعقاد کرانا ہے،بابراعوان

اسلام آباد:سینئر قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کا صاف و شفاف انعقاد کرانا ہے، اگر الیکشن کمیشن ایک کام نہیں کرسکتا تو پھر ادارے کا بیٹھے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیاں کرانے کے فیصلے پر بابر اعوان نے ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کا صاف و شفاف انعقاد کرانا ہے ، الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے صوبوں کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اگر یہ سارا معاملہ ہوگیا تو فیڈریشن ٹوٹ جائے گی۔

بابر اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 16 مہینے پہلے سپریم کورٹ میں 4 مہینے میں حلقہ بندیاں کرانے کا کہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں