اسلام آباد: غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹاکرراجہ رفعت مختار کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری۔
غلام نبی میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پولیس سروس گریڈ 21 کے راجہ رفعت مختار آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 19 اگست کو جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ رفعت مختار کو سول سروس ایکٹ 1973ء کے سیکشن 10 کے تحت تبادلہ کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام نبی میمن کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نئے آئی جی سندھ راجہ رفعت مختار اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی پنجاب تعینات تھے۔
