فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چوہدری نے کہاہے کہ ڈاکٹرعارف علوی ایوان صدرنہیں شاید ڈینٹل کلینک چلاسکتے ہیں اُنہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنے گرفتارچیئرمین اورقومی مجرم کومزیدخوش کرنے کی بجائے مستعفی ہوکرکلینک پرلوگوں کے دانت صاف کریں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گھڑی چوراُن سے ناراض ہوگئے ہیں تواُنہیں پی ٹی آئی میں جاکرراضی کریں، صدر عارف علوی جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا اور وہ فائل دکھانی ہوگی جس میں لکھا ہو کہ وہ اس بل کو واپس کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر صدر نے بلوں پر دستخط نہیں کیے تو وہ معافی نہ مانگیں اور اپنے عملے کے خلاف مقدمہ درج کروائیں، صدر کے بیان سے ریاست مذاق بن کر رہ جائے گی، اُن کا بیان ریاست، پارلیمنٹ اور عوام کی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر کو نوٹیفکیشن کے 2 دن بعد خیال آیا کہ اللہ کو گواہ بنانا اور معافی مانگنی ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ ایوان صدرمیں بیٹھ کر عارف علوی اپنے چیئرمین کوبچانہیں سکتے۔الیکشن شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کرناہے اس سے قبل میاں نوازشریف پاکستان میں ہوں گے وہ پارٹی اورانتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔
