ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل میں فٹبال شائقین کی بس کو حادثہ، 7افراد ہلاک، 36سے زائد زخمی

برازیل میں فٹبال شائقین کی بس کو حادثہ، 7افراد ہلاک، 36سے زائد زخمی

برازیلیا: برازیل میں فٹ بال شائقین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، 7افراد ہلاک جبکہ 36سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کلب کا میچ ختم ہونے کے بعد بس شائقین کو واپس لے کر جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس سڑک سے اتر گئی اور کھائی میں جا گری۔

حادثہ برازیل کی ریاست میناس گیریس میں پیش آیا، بس میں 40سے زائد شائقین سوار تھے، حادثے کے باعث 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں