ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور بھارت کا اپنے اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ

decision

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق  پاکستان نے دفتر خارجہ کے سینئر افسر سعد احمد وڑائچ کو بھارت میں نیا ناظم الامور مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعد احمد وڑائچ پاکستانی ہائی کمشنر نئی دہلی عزیز احمد خان کی جگہ لیں گے۔سعد احمد وڑائچ اس وقت دفتر خارجہ میں بطور ڈائریکٹر جنرل ایران، افغانستان اور ترکیہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت نے بھی پاکستان کیلئے اپنے نئے ناظم الامور کے نام کو حتمی شکل دے دی ہے، گیتیکا سری واستاوا بھارت کی پاکستان میں نئی ناظم الامور ہوں گی، گیتیکا سری واستاوا پاکستان میں بھارتی ناظم الامور سریش کمار کی جگہ لیں گی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتکاروں کے ویزوں کا تبادلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں