English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مکمل تعاون کررہاہوں ،مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

خصوصی عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید ریمانڈ لینے کا کوئی جواز نہیں تھا ، میں مکمل تعاون کررہا ہوں یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔

سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ میرے ساتھ ناانصافی اور حق تلفی کی جارہی ہے ، میرا حق سلب کیاجارہا ہے ، اللہ کا انصاف میرے ساتھ ہے اور میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے