English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن غیر جانبدار ادارہ ہے، سکندر سلطان راجہ

neutral body

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار  ادارہ ہے، تمام  انتخابی  مراحل  آئین  وقانون  کی روشنی  میں پرامن اورغیر جانبدارانہ  انداز  میں مکمل  کئے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبوں میں سرکاری عہدیداران  و افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کاکام جلد مکمل کیاجائے، کمیشن کے پاس  بہت کم ٹائم ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں آئندہ عام انتخابات  کی تیاریوں سے متعلق صوبوں کے اعلی  ترین حکام سے  منگل کو  دو اہم اجلاسوں کے موقع پر کیا ۔ پہلا اجلاس  چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ جبکہ دوسرا اجلاس دوپہر چیف سیکرٹری  اور آئی جی بلوچستان کے ساتھ  ہوا۔

جاری بیان کے مطابق اجلاس کی صدارت  سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر نے کی ۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، بلوچستان اور دیگر  متذکرہ سینئر افسران نے شر کت کی۔ چیف سیکرٹری اور  آئی جی سندھ نے الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات  کی تیاریوں  سے متعلق بریف کیا۔ اور الیکشن کمیشن کو آئندہ انتخابات کے دوران ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ پر  واضح کیا کہ  الیکشن کوشفاف اور غیر جانبدارانہ کروانا الیکشن کی بنیادی ذمہ داری   ہے اِس سلسلہ میں پہلا قدم ان تمام عہدیداران  و افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ   ہے  جو مصفانہ الیکشن کے نقطہ نظر سے اہم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے