اسلام آباد: بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روز مرہ کی اشیاء بھی مہنگی ہونے لگیں، چینی کی قیمت میں ایک دن میں 7روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، حکمران سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مہنگائی کو قبول کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کی قیمت میں ایک دن میں7روپے کا اضافہ ہونے کے بعد بازاروں میں 171 روپے سے 182 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے، ہول سیل منڈی میں چینی گھنٹوں کے حساب سے مہنگی ہوئی ہے۔
ایسے میں شہریوں کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت بھی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے گزشتہ حکومتوں کی طرح لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، نگراں حکومت کے آتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، جس کے بعد متوسط گھرانے کے چولہے بجھنے کے قریب ہیں، اگر مہنگائی کو فی الفور نہیں روکا گیا تو کوئی بھی بغاوت کرسکتاہے۔
شہریوں نے حکومت سمیت اداروں سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور بجلی سمیت چینی کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر ختم کیا جائے، افغانستان کے طرز کی حکومت کو تشکیل دے کر عوام کو سہولیات فراہم کیں جائیں۔

