English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ جڑانوالہ:عدالت نے جوڈیشل انکوائری درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

operation

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب درخواست گزار کی درخواست پر دو ہفتوں میں قانون کے مطابق تحریری فیصلہ کرے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ آئی جی پنجاب کودرخواست دی ہے۔

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آئی جی پنجاب کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم جاری کرے۔

وکیل نے استدعا کی کہ موجودہ آئینی درخواست پر دلائل نہیں دینا چاہتے۔جبکہ سرکاری وکیل کو بھی درخواست گزار کی استدعا پر کوئی اعتراض نہیں ہوا،جسٹس شاہد بلال حسن نے نجی تنظیم کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

واضح رہے کہ درخواست گزار تنظیم نے عدالت سے سانحہ جڑانوالہ کی صاف شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کی استدعا کررکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے