سندھ ہائیکورٹ نے خالی گھر کا مبینہ طور پر 63 ہزار روپے کا بل بھیجنے کیخلاف درخواست پر پیمرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیئے۔
ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے خالی گھر کا مبینہ طور پر 63 ہزار روپے کا بل بھیجنے کیخلاف عمران علی ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزار عمران علی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ماہانہ اوسط بجلی کا بل 21 ہزار روپے آتا ہے۔ جولائی کے آغاز پر فیملی کو گاؤں بھیجا۔ ایک ماہ میرا گھر بند رہا۔ کے الیکٹرک نے 63 ہزار روپے کا بل بھیج دیا۔
مذکورہ بل 2 ماہ کا ہے، جس میں سے ایک ماہ گھر خالی رہا۔ عدالت نے نیپرا حکام اور کے الیکٹرک کو 13 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

