ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس کے مبینہ ناروا سلوک پر آن لائن بائیک رائیڈر نے اپنی موٹر سائیکل جلادی

کراچی میں پولیس کے مبینہ ناروا سلوک پر شہری نے اپنی موٹرسائیکل جلا دی۔

15 مددگار پولیس کے اہلکاروں کے تشدد کرنے کے خلاف آن لائن موٹر سائیکل چلانے والے ہیریسن نامی شہری نے کراچی پریس کلب کے باہر اپنی موٹرسائیکل نذر آتش کی۔ 

اپنے ویڈیو بیان میں شہری نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن کے قریب مشکوک افراد کو دیکھ کر 15 مددگار کو فون کیا تھا، 15 مددگار کے اہلکاروں نے پہنچ کر کہا کہ تم نشے میں لگتے ہو اور مجھ پر تشدد کیا۔ 

ہیریسن آن لائن موٹرسائیکل چلاتا ہے جسے پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا۔ 

ایس ایس پی ساتھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر پولیس اہلکاروں کی غلطی ثابت ہوئی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں