English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

القمر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعدادمیں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔

 رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کا اضافہ ہوا جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی، زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالت عظمی میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے جبکہ زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے