ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دشمن ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، محمد جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے،اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی،جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

محمد جاوید قصوری نے کہا  کہ آج مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا ء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 58سال قبل آج ہی کے دن ہماری مسلح افواج اورپوری پاکستانی قوم نے غیر معمولی جرات اور بے مثال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ   آج اس بات کا عہد کرنا ہو گا کہ شجاعت، ایثار اور بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن پوری پاکستانی قوم کو ناز ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  آج ہی کے دن 1965 میں پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام تر چالوں کو ناکام بنایا تھا۔ 6 ستمبر کا دن ہماری تاریخ میں قومی عظمت، سالمیت اور خودمختاری کی علامت ہے، اس دن بہادر فوج نے ثابت کیا کہ سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کیلئے تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں