اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعوی کیا ہے کہ نوازشریف وطن واپس نہیں آئیں گے، کیونکہ نوازشریف کوخدشہ ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے تو ان کے لئے کیسز کا سامنا کرنا کٹھن ہوگا۔
نبیل گبول نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جوابھی نہیں ہورہے اس کی اہم وجہ نوازشریف کی واپسی ہے، نوازشریف کی واپسی کاجس دن اعلان ہوگااسی دن الیکشن شیڈول بھی آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خدشہ ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے تو ان کیلئے کیسز کا سامنا کرنا کٹھن ہوگا، میری اطلاعات ہیں کہ نواز شریف پاکستان واپس نہیں آرہے، نواز شریف کو جب تصدیق ہوگی کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں تب آئیں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بھائی وزیراعظم رہے ہیں اندر کی ساری اطلاعات دی ہوں گی، شہبازشریف نے نواز شریف کو بتایا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے، یہ بھی بتایا ہوگا کہ 16 ماہ میں کیا ہوا تھا۔