English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر دیں گے، شاہد خاقان عباسی

القمر

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔

 پیر کونجی ٹی وی  پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عام انتخابات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ انتخابات کب ہونگے، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔ 

نگران حکومت کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت اچھی نگرانی کرے گی تو 100 نمبر دیں گے۔نگران سیٹ اپ کا بنیادی کام انتخابات کرانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری سے سیاسی نقصان ہوتا ہے۔ اداروں کی نجکاری کرنا مشکل فیصلہ ہوتا ہے جو سیاستدان نہیں کر پائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے