English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے شوگر ملز مالکان کے ساتھ معاہدے کی مخالفت

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پنجاب  کی نگران حکومت کے شوگر ملز مالکان کے ساتھ معاہدے کی مخالفت کردی۔

 پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت  نے صوبے میں شوگر مافیا کو  عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کھلی چھوٹ  دے دی، ملک میں چینی کے مناسب ذخائر موجود ہونے کے باوجود مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹنے کی اجازت دی گئی، حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ملک میں اشیائے خور و نوش کے نرخ  تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں۔

 ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ڈالر اور پٹرول کا ریٹ 300 سے اوپر پہنچانے کے بعد غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا ہے،مہنگائی کی شرح تحریک انصاف کے دور کے 12.2 فیصد سے بڑھتی ہوئی 38 فیصد کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی،ان 16 ماہ میں 2 کروڑ سے زیادہ لوگ خطِ غربت سے نیچے دھکیل دیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے