English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مراکش زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 2500 ہو گئی

القمر

رباط:مراکش میں تباہ کن زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر2 ہزار 500  ہو گئی ہے  جب کہ 2 ہزار 467 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پیر کو مراکش کی وزارت داخلہ کی تازہ ترین  رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف کی کوششیں جاری ہیں کیونکہ وہاں تک جانے والی سڑکیں چٹانوں کے گرنے سے بند ہو گئیں تھیں۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کی آفات، ماحولیات اور بحرانوں کی ڈائریکٹر کیرولین ہولٹ نے کہا کہ حقیقت میں تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج درپیش ہے جب کہ ان دور دراز علاقوں میں بھاری مشینری پہنچانا ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے