English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے برادرانہ تعلقات کو معاشی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، عراق

القمر

فیصل آباد: پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفتا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو معاشی مفادات  کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق سے ملاقات کے دورانحامد عباس لفتا کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق میں انتہائی قریبی برادرانہ تعلقا ت ہیں جبکہ 25ہزار سے زائد پاکستانی بھی عراق میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

حامد عباس لفتا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہر سال بڑی تعداد میں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں جن کی آسانی کیلئے اُن کی تعداد 50ہزار سے بڑھا کے ایک لاکھ کر دی گئی ہے جبکہ زمینی روٹ کے علاوہ فضائی پروازوں کی تعداد کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر خرم طارق نے بتایا کہ برادرانہ تعلقات کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم انتہائی کم ہے جس میں اضافہ کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عراقی سفیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی دعوت دی تاکہ وہ اس صنعتی، تجارتی اور کاروباری شہر کے پوٹینشل کو سمجھتے ہوئے دنوں ملکوں کی تاجر برادری کے درمیان براہ راست رابطوں کی راہ ہموار کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے