English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلیے مقرر

القمر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔26 ستمبر کو سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس میں اسدعمر اور فواد چودھری بھی نامزد ہیں۔الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 26 ستمبر کو ہوگی جب کہ الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے جب کہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے