اسلام آباد:وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت کے تصور کو بحال کیا جائے۔
انیق احمد نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ امت کے تصور کو بحال کیا جائے۔ جدید علوم کا حصول دینی ضروت ہے۔ شارٹ ٹرم اور لانگ پلاننگ کی ضرورت ہے کہ امت کی غربت کا خاتمہ کیسے کیا جائے۔ آج کے جدید مسائل میں اسلاموفوبیا، موسمیاتی تبدیلی ، الحاد کا بڑھتا ہوا طوفان ہے۔
انہوں نے غیر مسلموں کے ساتھ مکالمے کی ضرورت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ یہ تہذیبوں کی جنگ نہیں ؛ بلکہ ایک دوسرے سے ناواقفیت کی جنگ ہے ۔ ہمارا دین انسانیت اور اس کی خدمت کی بات کرتا ہے۔ پوری انسانیت اللہ تعالی کا کنبہ ہے؛ خدائی کنبہ کی خدمت ہم پر فرض ہے۔
