نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے کینیڈین سفارت کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے دیں۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کینیڈین ہائی کمیشن نے اس حوالے سے باقاعدہ تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سیکورٹی کی صورتحال پر گلوبل افئیرز کینیڈا نظر رکھے ہوئے ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے کینیڈین سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔
کینیڈین ہائی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ویانا کنونشن کے تحت سفارتکاروں کی سیکورٹی یقینی بنائے۔ بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کینیڈین حکومت سفارت خانوں میں اسٹاف کی کمی پر بھی غور کررہی ہے۔
دوسری جانب تجزیہ نگار اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ہر طرح کی اختلافی آوازوں کو بند کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، صورتحال یہی رہی تو کینیڈین حکومت جلد اپنے بھارتی سفارت خانے بند کر دے گی۔
