کابل: افغان طالبان نے نئی دلی میں افغان سفارتخانے کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے افغان حکومت کو باقاعدہ ایک خط ارسال کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط میں تحریر ہے کہ افغان سفارتخانہ بند کرنے کی بنیادی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے،بھارت افغان مفادات کیلیے خدمات کی توقعات پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔
خیال رہے کہ افغان طالبان کی حکومت کی جانب سے پہلے بھی ایک خط ارسال کیا گیا تھا جس میں 3 ہزار افغانی طلباءکو ویزے جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی، لیکن بھارتی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔
