لاہور: امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈؤکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ آپ سرکارۖ سے محبت کا تقاضہ ہے، سرکار دوعالمۖ سے محبت کا تقاضہ ہے کہ ان کا دیا ہوا نظام بھی نافذ کیا جائے۔
ضیاالدین انصاری نے کہاکہ آپ ۖ کی سیرت طبیہ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، آپ سرکارۖ کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہو نا اور شریعت محمد ۖی کیلئے جدوجہد کرنا دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ آپ سرکار ۖ کی حیات طبیہ اپنا کر ہی ہمارے مسائل اور پریشانیاں ختم ہو سکتی ہیں اور ہماری زندگی میں آرام سکون اور اطمینان آسکتا ہے۔ مسلمان کیلئے ربیع الاو ل بارہ ماہ اور ہر دن ہونا چاہیے جس میں آپ سرکار ۖکی سنتوں کو زندہ کیا جائے۔ آپ کے دیئے ہوئے نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سرکار دوعالم ۖ کی امت میں سے ہیں، اس اعزاز پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالائیں وہ کم ہے ،جماعت اسلامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاستی بنایا چاہتی ہے جس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

