ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، فضل الرحمن

intolerable

خوشاب: جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے  کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ہے، امت مسلمہ کے سربراہان سے پوچھنا چاہتا ہوں فلسطین کے حق میں آپ کا موقف کہاں دفن ہوگیا، فلسطین انبیا کی سرزمین ہے، ہمارے ملک کا مافیا ڈالر کا استعمال کر رہا ہے۔

فضل الرحمن نے کہاکہ   2018 کے الیکشن میں دھاندلی کرکے حکومت بنائی گئی، ہم نے آئی ایم ایف کے حوالے ملک کر دیا، یہ غلامی اب نہیں چلے گی، اسلام انسانی حقوق کے تحفظ کا باقاعدہ نظام رکھتا ہے۔

سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ  پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دبا ڈالا جارہا ہے،  پاکستان میں دو کروڑ 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ، ملک میں صرف سیاست دان نشانے پر ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم جب تک قرآن و سنت کو اپنا رہنما نہیں سمجھیں گے تب تک خوشحالی ممکن نہیں، ہماری ریاست میں عام آدمی کی تربیت یوں کی جا رہی ہے کہ صرف نماز پڑھ لی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں