English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

reject

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ،بارہ ربیع الاول مبارک مقدس دن جلوس پر دھماکے کرنے والے انسانیت کے دشمن اور دہشت گرد ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ  حکومت ،سیکورٹی ادارے مذمتی بیانات اور لواحقین کومعاوضہ دینے سے بری الزمہ نہیں ہوسکتے، دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی مظلوم لواحقین کیساتھ اور ہر ظلم جبر دہشت گردی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ میں ملوث فورسزکے اہلکاروں کا کورٹ مارشل ،اورسول وفوجی اہلکاروں سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، نبی مہربان ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کامیابی وکامرانی کا راستہ اسوہ نبوی ۖ ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکمران وادارے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے سیکورٹی فورسزحکمرانوں کو تحفظ دے رہی ہے، ملک میں بدعنوانی ،بے روزگاری ،مہنگائی کیساتھ بدامنی میں بھی بدترین اضافہ ہوا ہے ملک کو آئی ایم ایف اور امریکی اہلکاروں کی کالونی بنادی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے