ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی خلافت کے نظام کیلئے روز اول سے کوشاں ہے، دردانہ صدیقی

کراچی:سیکریٹری جنرل  حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ   اسلامی نظام زندگی کلمہ سے شروع ہو کر اسلامی نظام حکومت کے عملی نفاذ کا نام ہے، نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت دین کو اسلامی نظام کے قیام تک جاری رکھا۔

دردانہ صدیقی  نے کہاکہ  قرآن مجید نے جس نظام کو پیش کیا وہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ وحدہ لا شریک کی غلامی میں دیتا ہے، جماعت اسلامی ہمہ گیر تحریک ہے جو اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے روز اول سے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  برصغیر خوش نصیب خطہ ہے جہاں سے یہ تحریک غلبہ دین کے لئے ابھری، حق کے راستے میں مشکل مراحل ہمیشہ آتے ہیں لیکن کامیابی بھی نصیب ہوتی ہیں، دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سراقہ بن مالک کو آزمائش و ابتلا کے دور میں قیصر و کسری کے کنگن کی نوید سنائی ۔

دردانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ  مسلمان راہ حق میں اللہ سے مایوس ہوئے بغیر مید رکھتے ہیں۔ یہ امیدہمیں اپنے دلوں میں جگانا اور اپنے عوام میں اس کا جوش و جذبہ پیدا کرنا ہے۔اس وقت ملک کی موجودہ مشکل صورت حال میں جب کہ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، جماعت اسلامی  ان کے لئے روشنی اور امید کی کرن بنے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں