English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ناروے کے ادیب جان فوسے کو ادب کا نوبل انعام دیدیا گیا

اسٹاک ہوم: ناروے کے معروف ادیب جان فوسے کو ادب کا نوبل انعام برائے 2023ء دے دیا گیا۔

64 سالہ ادیب  کے نام کا اعلان سویڈش کمپنی کی جانب سے کیا گیا، جس میں ان کے تخلیق کردہ تھیٹر ڈراموں اور نثر کی پذیرائی کی گئی۔

جان فوسے کے ادبی کیریئر کا آغاز 1983 سے ان کے ناول سرخ، سیاہ  سے ہوا اور انہوں نے درجنوں تھیٹر لکھے جو یورپ میں سب سے زیادہ پرفارم ہوتے ہیں۔ نوبل انعام جیتنے والے ادیب کی پرورش ایک ایسے گھرانے میں ہوئی جو مذہبی تعلیم سے باغی تھا اور فوسے خود کو لادین کہتے تھے لیکن 2013 میں انہوں نے کیتھولک مذہب اختیار کرلیا۔

فوسے کے مشہور ناولوں میں باتھ ہاؤس (1989) ہے جسے ادبی نقادوں کی طرف سے بہت زیادہ پسند کیا گیا جبکہ ان کے ناول میلنکولی1،2  بھی بہت مشہور ہوئے۔ جان فوسے کا معروف ترین کام ان کا سوانحی ناول سیپٹولوجی  ہے جو سات حصوں پر مشتمل ہے اور ساڑھے 1200 صفحات پر مشتمل ناول میں ایک فل اسٹاپ بھی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے