مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد دنیا بھر سے فلسطین کاز کو نئی روح مل گئی جب کہ سوشل میڈیا صارفین بھی فلسطین کی حمایت میں دل کھول کر اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ “ہم مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، جس کا عنوان ‘طوفان الاقصٰی’ ہے۔
یہ طوفان غزہ سے شروع ہوا، اور مغربی کنارے اور بیرون ملک پھیلے گا۔#طوفان_القدس #حماس #اسرایل pic.twitter.com/TZh7mnHjXg— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 7, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی سجدہ شکر بجا لانے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مزاحمتی تنظیم کی جانب سے صہیونی ریاست پر حملے کی کامیابی پر اللہ کے حضور سربسجود ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھی بھی سجدہ شکر ادا کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ کا اعلان کرتے ہوئے 5 ہزار راکٹ داغے ہیں، جس میں تقریباً 40 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے بھی غزہ پر بمباری شروع کردی گئی ہے، جس میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
