ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینی و اسرائیلی فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں:اقوام متحدہ

لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فورس (UNIFIL) نے فریقین پر زور دیا کہ وہ لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

عبوری امن فورس جو کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان Blue Line کے طور پر متعین سرحد کی نگرانی کا ذمہ دار ہے، نے لبنانی سرزمین سے اسرائیل کی طرف داغے جانے والے راکٹوں اور اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی سے شروع ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے ایک تحریری بیان شائع کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ کشیدگی کو مزید سنگین سطح تک پہنچنے سے روکنے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، UNIFIL نے کہا کہ اس کی افواج ڈیوٹی پر  ماموررہیں گی۔

بیان میں دونوں فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ تحمل سے کام لیں تاکہ سلامتی کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکا جا سکے۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ لبنان سے اسرائیل میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور اس حملے کا جواب توپ خانے سے دیا۔

لبنان میں حزب اللہ نے اسرائیلی سرحد پر  عسکری پوائنٹ پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں