پیر کے روز جنگ کے تیسرے دن تحریک حماس کے عسکری ونگ نے پہلی بار فضائی دفاعی نظام کا انکشاف کیاہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ گھریلو ساختہ ہے۔
حماس نے نامعلوم مقام پر فلمائی گئی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ “متبر 1” فضائی دفاعی نظام ہے۔یہ نظام ایسے میزائلوں پر مشتمل ہے جو مقررہ پلیٹ فارم سے داغے جاتے ہیں اور دور سے رہنمائی کرتے ہیں۔
ویڈیو میں نقاب پوش حماس کے ارکان پلیٹ فارم پر راکٹ رکھ کر لانچ کی تیاری کرتے نظر آرہے ہیں ۔
ویڈیو میں لیپ ٹاپ کے پیچھے تحریک کے کئی دیگر ارکان کو دکھایا گیاہے،جس میں میزائل لانچ کرنے سے پہلے پلیٹ فارم خود ہی حرکت کرتے دکھائی د ے رہا ہے ۔
